نئی دہلی،2مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی ڈیر ڈیولس کے کپتان ظہیر خان کا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دسویں ایڈیشن کے باقی میچوں میں کھیلنا مشکوک ہے، ظہیر کے پاؤں کے پٹھوں میں کھنچاؤ ہے۔ ظہیر کو کولکاتا نائٹ رائڈرس کے خلاف ایڈن گارڈنز میں میچ کے دوران چوٹ لگی تھی ۔ وہ سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف بھی نہیں کھیلے۔ ظہیر کی غیر موجودگی میں کرون نائر ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔ یہ 38 سالہ فاسٹ بالر کنگز الیون پنجاب کے خلاف ٹیم کے گزشتہ میچ میں بھی نہیں کھیل پایا تھا جس میں ٹیم 67 رن پر سمٹ گئی تھی۔